روابط عمومی اور امور بین المللملک کےمحققینکے دفتر سکریٹری کی گزارش کے مطابق، انجمن مشورت تحقیقات دینی کے دفترِ سکریٹری کے مہتمم ڈاکٹر آیت پیمان نے اعلان کرتے ہوے ضمنا اس بات کی بھی خبر دی ہے کہ : اس حمایت کا مقصود و منظورممتاز ترین دینی تحقیقات و پی۔ایچ۔ڈی وغیرہ کہ رسالہ کی ترویج اور اس میں وسعت بخشنا ہے جنکو محققین نے دین کے متنوع موضوعات پر اپنی کاوشوں کے ذریعہ تحریر کیا ہے اور اسی طرح برترین تحقیقی محکموں کو (وہ چاہے اندرونِ ملک ہوں یا بیرونِ ملک )منتخب کرنا اور انکا تعارف کرانا ہے۔
دین پژوہ دھمین آیین، [ھفتہ پژوھش] میں محترم نائب سکریٹری، تحقیقاتِ حوزہ علمیہ اور دینی مدارس کے تحقیقاتی اداروں اور یونیورسٹی(قم و تہران) کی مدد سے محققین کی تجلیل اور ان کا تعارف کرایاجائےگا۔ دھمین آئین تجلیل نے اداروں و تحقیقاتی محکموں اور مدارس دینیہ و یونیورسٹیز اور حکومتی شعبوں و خصوصی و مستقل اداروں میں فعالیت انجام دینے والے تمام محققین کو دعوت دی ہے کہ وہ اپنے چنندہ و منتخب اثر کو رقابت کے لیے ملک کے دینی تحقیق کے مجلس مشورت کے سکریٹری کے دفتر کے لیے ارسال فرمائیں تاکہ مجلس مشورت انکے منتخب اثر کے متعلق تشخیصی کام انجام دیکر اسکے متعلق صحیح رائے قائم کر سکے۔
ڈاکٹر آیت پیمان نے کسی بھی اثر کی قبولیت کے انتخاب کے شروط کی توضیح دیتے ہوے اعلان کیا کے کوئی بھی اثر اسوقت لائق پزیرش ہے کہ جب اسکے اندر مجلس مشورت کے کی طرف سے مقرر کردہ یہ شرائط موجود ہوں یعنی وہ اثر، ان خصوصیات کا حامل ہو: اختراعات علمی، ایک خاص روش کا حامل ہونا، لوگوں کے ذہن میں ابھر نے والے تمام سوالات کا جواب دہ ہو، بیان مسائل علمی اور انکے حل کی راہکار بھی علمی ہی ہو، اثر، نقادی سے مملو ہو، دوسروں کے نظریات اور نمونہ بیان کیے گئے ہوں جن محققوں، اداروں اور محکموں کے اثر، ان خصوصیات کے مالک ہوں وہ اپنے اثرات دینی تحقیقات کے دفترِ سکریٹری کو ارسال کر سکتے ہیں تاکہ تمام آثار کو جمع کر کے انکے متعلق نظر سنجی کی جا سکے اور برترین آثار کو منتخب کیا جاسکے اور اسطرح صاحب اثر کو اس پروگرام میں شرکت کی رکنیت دی جا سکے۔
تحقیقات دینی کے دفتر سکریٹری نے اس بات کا بھی اضافہ کیا ہے کہ اگر تحقیقی اثر آخر کے پانچ سالوں میں تالیف یا تحقیقی عمل میں آیا ہوگا تو وہ اثر حتی نظر سنجی کے لیے بھی کمیٹی میں پیش نہی کیا جائیگا۔
ڈاکٹر آیت پیمان نے آخر میں یہ بھی اعلان کیا کہ آئین معرفی و تجلیل صرف ان تحقیقات دینی سے متعلق ہےجو جدید اور چاپ کے لیے آمادہ ہوں وہ آثار جو پہلے چاپ ہو چکے ہیںانکی نظر سنجی نہیں کی جائےگی وہ انتخاب سے محروم رہیں گے۔
جناب ڈاکٹر آیت پیمان نے یہ بھی بیان کیا کہ آثار کے ارسال کرنے کی آخری مہلت آبان ماہ کے آخر تک ہے انہونے محققین و تحقیقاتی اداروں سے تقاضہ کیا ہے کہ وہ اپنے منتخب و صحافی شدہ اثر جو لائق چاپ ہوں اسکی نہائی فائل خلاصہ کے ساتھ دینی تحقیق کے دفتر سکریٹری کو اس ایڈرس پر ارسال فرمائیں: قم، میدان رسالت، خیابان سمیہ، بلوک27۔







