• خانه
  • مقالات
  • گفتگو
  • دیدگاه
  • بازتاب
  • اخبار
    • اخبار ادیان و مذاهب
    • اخبار دین پژوهی
    • اخبار علمی فرهنگی
    • اخبار موسسه
  • تماس باما
  • درباره ما
  • خانه
  • مقالات
  • گفتگو
  • دیدگاه
  • بازتاب
  • اخبار
    • اخبار ادیان و مذاهب
    • اخبار دین پژوهی
    • اخبار علمی فرهنگی
    • اخبار موسسه
  • تماس باما
  • درباره ما
Home موجودہ پروگرام

قضا و قدر اور عقيدہ توحيد

22 مرداد, 1393
در موجودہ پروگرام
0

عقيدہ توحيد دين اسلام کا بنيادي اور پہلا رکن ہے – اسلام انسان کو زندگي گزارنے کے تمام طريقوں ميں رہنمائي کرتے ہوۓ اسے سيدھے راستے پر گامزن رہنے کي دعوت ديتا ہے – اسلامي نظريہ حيات اسي تصور کو انسان کے رگ و پے ميں اتارنے اور اس کے قلب وباطن ميں جاگزيں کرنے سے متحقق ہوتا ہے – تصور توحيد کي اساس تمام مصوران باطلہ کي نفيب اور ايک خدائے لم يزل کے اثبات پر ہے – عقيدہ توحيد پر ہي ملت اسلاميہ کے قيام، بقاء اور ارتقاء کا انحصار ہے-

يہي توحيد امت مسلمہ کي قوت، علامت کا سرچشمہ اور اسلامي معاشرے کي روح رواں ہے – يہ توحيد ہي تھي جس نے ملت اسلاميہ کو ايک لڑي ميں پرو کر ناقابل تسخير قوت بنا ديا تھا- يہي توحيد سلطان و سير کي قوت و شوکت اور مرد فقير کي ہيبت وسطوت تھي اس دور زوال ميں ضرورت اس امر کي ہے کہ وہ ملت اسلاميہ جو سو دورں سے خالي ہو چکي ہے اس کے دل ميں عقيدہ توحيد کا صحيح تصور قرآن وسنت کي روشني ميں از سر نو اجاگر کيا جائے تاکہ مرد مومن پھر لا اور إلا کي تيغ دو دم سے مسلح ہو کر يہ باطل استعماري قوت کا مقابلہ کر سکے-

توحيد کا مختصر معني اور مفہوم يہ ہے کہ اللہ تعالي اپني ذات اور صفات ميں واحد اور لاثاني ہے اس کي صفات ميں کوئي اس کا شريک نہيں تمام کائنات ايک ذات کي پيدا کردہ ہے- اس کے سامنے ساري مخلوق اور دنيا کي طاقتيں ہيچ ہيں- موت وزندگي ، صحت وبيماري ، نفع ونقصان سب اس کے اختيار ميں ہے- کسي مخلوق کو دخل نہيں اس کي اجازت کے بغير کوئي شخص خواہ وہ نبي يا ولي سفارش كي جرأت کر سکے-

قضا قدر پر اعتقاد ،معرفت خدا کے حصول اور عقلي اعتبار سے انسان کے تکامل (بتدريج کامل ہونے) کے علاوہ بے شمار علمي فوائد کا حامل ہے –

وہ اشخاص جو حوادث کي پيدائش ميں ارادہ الٰہي کي اثر اندازي اور قضا و قدر الھي پر ايمان رکھتے ہيں وہ ناگوار حادثوں سے نہيں ڈرتے، اور نالہ و زاري نہيں کرتے، بلکہ چونکہ انھيں معلوم ہے کہ يہ حوادث بھي اس کے حکيمانہ ارادہ کا ايک جز ہے اور اس کے واقع ہونے ميں کوئي نہ کوئي حکمت کار فرما ہے لہٰذا رضا کارانہ اور والھانہ طور پر اس کا استقبال کرتے ہيں، اور اس طرح صبر و رضا ، تسليم و توکل جيسے صفات کے مظور بن جاتے ہيں اور دنيا کي خوشيوں و رعنائيوں پر مغرور و سرمست نہيں ہو تے اور خدائي نعمتوں کو اپنے لئے فخر کا وسيلہ نہيں سمجھتے-

يہ تووہي آثار ہيں کہ جس کي طرف اس آيت ميں اشارہ ہوا ہے –

(مَا اَصَابَ مِنْ مُصِيْبَةٍ فِي الْاَرْضِ وَلاَ فِي اَنفُسِکُم اِلاَّ فِي کِتَٰبٍ مِن قَبلِ اَن نَّبرَاءہَا اِنَّ ذَلِکَ عَلي اللّہِ يَسِير *لِّکَيلاَ تَاءسَوا عَلَي مَافَاتَکُم وَلاَ تَفرَحُو ا بِمَائَ ا تَکُم وَاللّٰہُ لَا يُحِبُّ کُلَّ مُختَالٍ فَخُورٍ) (1)

جتني مصيبتيں روئے زمين پر اور خود تم لوگوں پر نازل ہوئي ہيں قبل اس کے کہ ہم انھيں ظاہر کريں (لوح محفوظ) ميں مکتوب ہيں بيشک يہ خدا پر آسان ہے ، تاکہ جب تم سے کوئي چيز چھين لي جائے اس کا رنج نہ کرواور جب کوئي چيز (نعمت) خدا تم کو دے تو اس پر نہ اترايا کرو اور خدا کسي اترانے والے شيخي باز کو دوست نہيں رکھتا-

ليکن اس بات کي طرف اشارہ کرنا لازم ہے کہ تاثير استقلالي ميں توحيد قضا و قدر سے غلط مطلب نکالنا انتہائي سستي، کاہلي اور ذمہ داريوں سے از نو منھ موڑنا ہے –

اور ہميشہ ياد رہنا چاہيے کہ جاوداني سعادت و شقاوت ہمارے اختياري افعال ميں ہے-

(لھَا مَا کَسبَت وَ عَلَيہَا مَا اَکتَسَبَت).(2)

اس نے اچھا کام کيا تو اپنے نفع کے لئے اور برا کام کيا تو (اس کا وبال) کا خميازہ بھي وہي بھگتے گا،

(وَ اَن لَّيسَ للِاِنسَانَ اِلاَّ مَا سَعَيٰ)(3)

اور انسان کے لئے نہيں ہے مگر يہ کہ جتني وہ کوشش کرے

حوالہ جات :

(1) سورہ حديد- آيت/ 22 23 .

(2)سورہ بقرہ- آخري آيت.

(3)سورہء نجم -آيت/ 39.

برچسب ها: روانشانسی

مرتبط نوشته ها

موجودہ پروگرام

پشاور، جامعہ شہید عارف الحسینی میں عظمت شہدا و استقبال محرم کانفرنس کا انعقاد

6 مهر, 1395
موجودہ پروگرام

قيامت اور معارف و تعليمات اسلامي ميں اس کا مقام

27 شهریور, 1395
موجودہ پروگرام

عاشورا کا انقلاب اور امام حسین علیہ السلام کے مقاصد

28 آبان, 1394
موجودہ پروگرام

علوم آل محمد(ع) کی گھتیاں وا کرنے والے باقر آل محمد(ص)

30 شهریور, 1394
موجودہ پروگرام

امام محمد تقی علیہ السلام کا قاتل کون تھا؟

23 شهریور, 1394
موجودہ پروگرام

ہمیں حق شناس حق محور اور حق کے معیار پر کھرا اترنا چاہیے

10 شهریور, 1394
نوشته‌ی بعدی

قرآن اور علم

دیدگاهتان را بنویسید لغو پاسخ

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *

آخرین مطالب

تعامل دین و توسعه، امکان یا امتناع

تعامل دین و توسعه، امکان یا امتناع

26 آبان, 1404
نامه ای سرگشاده به دختران بی حجاب وطنم

نامه ای سرگشاده به دختران بی حجاب وطنم

26 مهر, 1404
نكته هايى درباره جهانى شدن

نكته هايى درباره جهانى شدن

12 مهر, 1404
دين و فرهنگ بر پايه متون باستانى ايرانى

دين و فرهنگ بر پايه متون باستانى ايرانى

10 مهر, 1404
بارگذاری بیشتر
دبيرخانه دين‌پژوهان كشور با هدف تعميق، توسعه و ترويج پژوهش‌هاي ديني، بهينه‌كردن اطلاع رسانى، پشتيبانى از مراكز دين‌پژوهى و پژوهشگران ديني، فعاليت می کند. اين دبيرخانه از نظر تشكيلات و سازماندهي در ابتدا تحت پوشش و حمايت وزارت فرهنگ و ارشاد اسلامي و سپس پژوهشگاه فرهنگ، هنر و ارتباطات قرار گرفت و در ادامه کار با پيشنهاد دبير شورای برنامه‌ريزی دين‌پژوهان و موافقت مسئولان وزارت فرهنگ و ارشاد اسلامي، به عنوان مؤسسه‌ای غيردولتی و غيرانتفاعی به ثبت رسيد.
 
دفتر مركزى در قم
نشاني: قم ، بلوار ۴۵ متری عماریاسر ، بین کوچه ۴ و ۶ ، مجمع جهانی شیعه شناسی ، دبيرخانه دين‌پژوهان
تلفن : ۳۷۷۱۳۷۷۳ ـ ۰۲۵
آدرس سایت:
www.dinpajoohan.com

پست الکترونيک:
info@dinpajoohan.com

 

نقل مطلب با ذکر منبع آزاد است.

کلیه حقوق مادی و معنوی این سایت متعلق به دبیرخانه دین پژوهان کشور می باشد.