اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آیت اللہ العظمیٰ شیخ بشیر نجفی لبنان سے کل بوقت عصر عراق واپس پہنچ گئے جہاں عراق کی اہم شخصیات نے ان کا استقبال کیا۔
چند روز قبل موصوف قلبی ناراحتی کی وجہ سے طبی معائنہ کروانے کی غرض سے بیروت گئے تھے جہاں ان کے دل کا آپریشن ہوا۔
بیروت میں آیت اللہ نجفی کے ساتھ لبنان کی اہم شخصیات منجملہ سید حسن نصر اللہ نے ملاقات کی۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔











