• خانه
  • مقالات
  • گفتگو
  • دیدگاه
  • بازتاب
  • اخبار
    • اخبار ادیان و مذاهب
    • اخبار دین پژوهی
    • اخبار علمی فرهنگی
    • اخبار موسسه
  • تماس باما
  • درباره ما
  • خانه
  • مقالات
  • گفتگو
  • دیدگاه
  • بازتاب
  • اخبار
    • اخبار ادیان و مذاهب
    • اخبار دین پژوهی
    • اخبار علمی فرهنگی
    • اخبار موسسه
  • تماس باما
  • درباره ما
Home موجودہ پروگرام

دنیا کے اسلامی ثقافتی مراکز کو چاہیے کہ جھوٹے اسلام کی تبلیغ کا سد باب کریں: موسوی تبریزی

9 بهمن, 1393
در موجودہ پروگرام
0

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مجمع جہانی اہلبیت(ع) کے مشیر اعلیٰ حجۃ الاسلام و المسلمین موسوی تبریزی نے مجمع جہانی سے منسلک دنیا کے ثقافتی مراکز کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: موجود دور میں اسلام جو دو بڑی آفتوں سے جھوج رہا ہے ان کے پیش نظر تمام اسلامی ثقافتی مراکز کو چاہیے کہ وہ جھوٹے اسلام کی ہو رہی تبلیغ کا سد باب کریں۔
سید موسوی تبریزی کی گفتگو کا مکمل ترجمہ حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
وہ دنیا جس میں ہم اور آپ زندگی بسر کر رہے ہیں وہ فتنہ و فساد، جھوٹ و فراڈ، گمراہی و بے راہ روی اور قتل و غارت سے بھری پڑی ہے یہ صورت حال دو وجوہات سے وجود میں آئی ہے:
پہلی وجہ اسلام کے باہر، بعض استعماری طاقتوں نے عدالت کو زینت کی کینڈلاسٹک بنا کر رکھ دیا اور انسانی حقوق کو بے گناہ انسانوں کے قتل کا بہانہ بنا دیا ہے۔ وہ حکومتیں جو ہزاروں ٹن گندم سمندر میں پھینک دیتی ہیں تا کہ ان کی اجناس کی قیمتیں بازار میں نیچے نہ گریں  جبکہ دوسری طرف بھوکے اور بے سہارہ لوگوں کے خوفناک اعداد و شمار اقوام متحدہ میں موجود ہیں۔
دوسری وجہ امت مسلمہ کے اندر، کچھ ایسے عناصر کو وجود میں لایا گیا ہے جو ہمارے اسلام، جو امن و شانتی کا دین ہے، کو نفرت اور بربریت کا دین بنا کر پیش کر رہے ہیں جو اسلام اور نبی اکرم(ص) کے نام پر قتل و غارت کے لیے پوری دنیا سے جوانوں کو اکھٹا کر رہے ہیں اور انہیں دھشتگرد بنا رہے ہیں۔
ایسی دنیا میں اور ایسے مظالم کے مقابلے میں ہمیں کیا کرنا ہو گا؟
ہمارا یہ عقیدہ ہے کہ نبی اکرم(ص) کا لایا ہوا دین جو وہی قرآن و عترت ہے، رحمت، عدالت اور برابری کا دین ہے، ایسا دین ہے جس میں ہر ذی حق کو اس کا حق ملتا ہے، ایسا مکتب ہے جس میں تمام مومنین ایک بدن کے اعضاء کی طرح ہیں کہ ایک عضو کو درد کا احساس ہو تو باقی اعضا کو چین نہیں آتا، ایسا دین جس میں انسانوں کے درمیان اختلاف اور افتراق کا بیج بونا ہر گز درست نہیں، وہ اسلام جس میں امام صادق (ع) اپنے اموال کا کچھ حصہ کچھ لوگوں کے پاس امانت کے طور پر رکھتے ہیں اور ان سے فرماتے ہیں:’’ جب دیکھو کہ مومنین آپس میں اختلاف کا شکار ہیں تو اس پیسے سے ان کے درمیان امن و آشتی کی فضا قائم کر دینا‘‘۔
پیغمبر اکرم (ص) اور اہل بیت(ع) کے دین کہ جو وہی اسلام ناب ہے میں زندگی کی صحیح ڈگر، انسان کا طور طریقہ اور اخلاق ہے خود اپنے ساتھ، اپنے گھر والوں کے ساتھ، اپنے سماج کے ساتھ، حتی زمین، درخت، حیوانات اور دیگر اشیاء کے ساتھ۔ یہ خوبصورت مفاہیم اور ان پر عمل پیرا ہونا زندگی کے لیے خوشگوار فضا قائم کرتا ہے کہ انسان اسی دنیا میں اللہ کی جنت کا مشاہدہ کر لیتا ہے۔
ہم اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی(مجمع جہانی اہلبیت) کی جانب سے سب سے پہلے مکتب اہلبیت(ع) کے پیروکاروں کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھاتے ہیں اس کے بعد تمام دیگر ادیان و مکاتب کے ماننے والوں کی طرف۔ انسانوں کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے، سوائے تقویٰ اور اللہ کے ساتھ رابطے کے علاوہ۔ ہمیں چاہیے کہ اپنی ساری طاقت و توانائی کا استعمال کر کے اپنے پروردگار کی طرف بازگشت اختیار کریں۔
اس مقصد تک رسائی حاصل کرنے کے لیے مساجد، امام بارگاہوں، ثقافتی و تبلیغی مراکز  اور تعلیمی اداروں کا کردار سب سے زیادہ اہم ہے۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے ساتھ منسلک پوری دنیا کے ثقافتی مراکز کو چاہیے کہ تعلیمات قرآنی اور اخلاق نبوی(ص) کی بنیاد پر منظم منصوبہ بندی کریں اور ایک جانب سے مسلمانوں کو اپنی طرف جذب کریں اور دوسری جانب غیر مسلمانوں کے درمیان حقیقی دین کی تبلیغ کر کے جھوٹے اسلام کی تبلیغ کا سد باب کریں۔
خداوند عالم سے اہلبیت اطہار(ع) کے تمام پیروکاروں کی توفیقات میں اضافے کے لیے دعا کرتے ہیں۔
والسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
واضح رہے کہ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی کاوشوں سے ’’اسلامی عالمی گھرانہ کانفرنس‘‘ جو گزشتہ ہفتے جمعرات کو قم میں شروع ہوئی اور دنیا کے ۶۰ اسلامی ثقافتی مراکز نے اس میں حصہ لیا آج جمعرات کو اپنے اختتام کو پہنچے گی۔
اس کانفرنس کے ساتھ ساتھ اسلامی گھرانہ نمائشگاہ بھی قائم کی گئی جس میں مختلف ثقافتی مراکز نے اپنے اپنے محصولات کو نمائش کے طور پر پیش کیا۔

برچسب ها: روانشانسی

مرتبط نوشته ها

موجودہ پروگرام

پشاور، جامعہ شہید عارف الحسینی میں عظمت شہدا و استقبال محرم کانفرنس کا انعقاد

6 مهر, 1395
موجودہ پروگرام

قيامت اور معارف و تعليمات اسلامي ميں اس کا مقام

27 شهریور, 1395
موجودہ پروگرام

عاشورا کا انقلاب اور امام حسین علیہ السلام کے مقاصد

28 آبان, 1394
موجودہ پروگرام

علوم آل محمد(ع) کی گھتیاں وا کرنے والے باقر آل محمد(ص)

30 شهریور, 1394
موجودہ پروگرام

امام محمد تقی علیہ السلام کا قاتل کون تھا؟

23 شهریور, 1394
موجودہ پروگرام

ہمیں حق شناس حق محور اور حق کے معیار پر کھرا اترنا چاہیے

10 شهریور, 1394
نوشته‌ی بعدی

امام آمد تيتري ساده ولي خبري مهم براي ملت بيدار دل ايران

دیدگاهتان را بنویسید لغو پاسخ

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *

آخرین مطالب

تعامل دین و توسعه، امکان یا امتناع

تعامل دین و توسعه، امکان یا امتناع

26 آبان, 1404
نامه ای سرگشاده به دختران بی حجاب وطنم

نامه ای سرگشاده به دختران بی حجاب وطنم

26 مهر, 1404
نكته هايى درباره جهانى شدن

نكته هايى درباره جهانى شدن

12 مهر, 1404
دين و فرهنگ بر پايه متون باستانى ايرانى

دين و فرهنگ بر پايه متون باستانى ايرانى

10 مهر, 1404
بارگذاری بیشتر
دبيرخانه دين‌پژوهان كشور با هدف تعميق، توسعه و ترويج پژوهش‌هاي ديني، بهينه‌كردن اطلاع رسانى، پشتيبانى از مراكز دين‌پژوهى و پژوهشگران ديني، فعاليت می کند. اين دبيرخانه از نظر تشكيلات و سازماندهي در ابتدا تحت پوشش و حمايت وزارت فرهنگ و ارشاد اسلامي و سپس پژوهشگاه فرهنگ، هنر و ارتباطات قرار گرفت و در ادامه کار با پيشنهاد دبير شورای برنامه‌ريزی دين‌پژوهان و موافقت مسئولان وزارت فرهنگ و ارشاد اسلامي، به عنوان مؤسسه‌ای غيردولتی و غيرانتفاعی به ثبت رسيد.
 
دفتر مركزى در قم
نشاني: قم ، بلوار ۴۵ متری عماریاسر ، بین کوچه ۴ و ۶ ، مجمع جهانی شیعه شناسی ، دبيرخانه دين‌پژوهان
تلفن : ۳۷۷۱۳۷۷۳ ـ ۰۲۵
آدرس سایت:
www.dinpajoohan.com

پست الکترونيک:
info@dinpajoohan.com

 

نقل مطلب با ذکر منبع آزاد است.

کلیه حقوق مادی و معنوی این سایت متعلق به دبیرخانه دین پژوهان کشور می باشد.