اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہر سال کی طرح امسال بھی محرم الحرام کے پہلے یوم الجمعہ کو ایران سمیت دنیا کے چالیس ملکوں میں حضرت رباب کی کنیزوں نے اپنے شیر خوار بچوں کو مظلوم کربلا کے ننھے مجاہد علی اصغر(ع) کی شبیہ بنا کر اپنے بچوں کو حسین وقت کی راہ میں قربان کرنے کا عہد کر لیا۔
آج محرم الحرام کے پہلے یوم الجمعہ کو ایران میں پانچ سو مقام پر اور پوری دنیا میں ۲۳۰ مقام پر شیر خوار بچوں کو علی اصغر کی شبیہ بنائے جانے کے مراسم منعقد کئے گئے۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق ایران کی طرح، سعودی عرب، بحرین، کویت، شام، لبنان، کنیڈا، امریکہ، ڈنمارک، فرانس، اسٹریلیا، سویڈش، تھائلینڈ وغیرہ میں یہ مراسم منعقد ہوئے۔
اس مراسم کے منعقد کرنے کا مقصد امام حسین علیہ السلام اور ان کے شیر خوار بچے کی مظلومیت کو دنیا والوں کے سامنے منعکس کرنا ہے۔










