• خانه
  • مقالات
  • گفتگو
  • دیدگاه
  • بازتاب
  • اخبار
    • اخبار ادیان و مذاهب
    • اخبار دین پژوهی
    • اخبار علمی فرهنگی
    • اخبار موسسه
  • تماس باما
  • درباره ما
  • خانه
  • مقالات
  • گفتگو
  • دیدگاه
  • بازتاب
  • اخبار
    • اخبار ادیان و مذاهب
    • اخبار دین پژوهی
    • اخبار علمی فرهنگی
    • اخبار موسسه
  • تماس باما
  • درباره ما
Home موجودہ پروگرام

تکفیریت سے مقابلے کا راستہ صحیح اسلام کو پہچنوانا ہے: المصطفیٰ یونیورسٹی کے چئرمین

4 آذر, 1393
در موجودہ پروگرام
0

 

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا: انتہاپسندی اور تکفیری تحریکوں کے سلسلہ میں قم میں ہو رہی دو روزہ کانفرنس میں اپنے بیان کے دوران حجۃ الاسلام والمسلمین اعرافی نے کہا:امت اسلامیہ کے پاس بڑا عظیم سرمایہ موجود ہے مگر مغربی محاذ اس وقت ثقافتی یلغار میں مصروف ہے اور وہ مسلمانوں کی تشخص کو ان سے چھین لینا چاہتا ہے۔
المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے چئرمین نے کہا: صہیونی رجیم مسلمانوں کے درمیان ایک کینسر زدہ غدہ ہے اور بعض اسلامی ممالک کے ذمہ داران مغربی ممالک کے نمک خوار ہیں۔یہاں تک کہ بعض اسلامی ممالک کا فوجی اقتدار آہستہ آہستہ نیست و نابود ہوتا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا:تکفیریت ایک سخت ترین مشکل ہے جس سے آج مسلمان دست بگریباں ہیں۔ اسکے باعث مسلمان اپنی صلاحیت و توانائی کو بروئے کار نہیں لا پا رہے ہیں۔ہمیں اس مشکل کے حل کے طور پر صحیح اسلام کو پہچنوانے کی ضرورت ہے۔ضرورت ہے کہ ہم اسلام کے متمدن پہلو پر زور دیں۔
ڈاکٹر اعرافی نے اسلامی مشترکات پر زور دینے کو اہم بتاتے ہوئےکہا:سنی اور شیعہ کے علاوہ کسی بھی دیگر دو گروہوں میں ایسے مشترکات نہیں پائے جاتے۔ اختلافی مسائل پر مختلف مذاہب کے علماء کے درمیان گفتگو ہونی چاہئے۔عالم اسلام کے علماء پر لازم ہے کہ وہ کفر کے حدود کو معین کریں اور مقام اجتہاد تک پہونچنے کے لئے راستے کا تعین کریں۔
انہوں نے اسلامی اتحاد کو ضروری جانتے ہوئے کہا:اسلامی مذاہب کے درمیان برادرانہ تعلقات قائم ہونے چاہئے اور ساتھ ہی مسلمانوں میں ظلم کے مقابلہ کا جذبہ بھی مستحکم ہونا چاہئے۔اور اسی کے ساتھ ساتھ تمام مسلمان اسلامی مزاحمت کا تعاون کرنے کے لئے کوشش کریں۔
حجۃ الاسلام والمسلمین اعرافی نے علماء کے درمیان باہمی تعاون پر تاکید کرتے ہوئے کہا: عالم اسلام کے علماء اور علمی مراکز کے درمیان باہمی تعاون کا دائرہ وسیع ہونا چاہئے۔۔اس کانفرنس کے اختتام کے بعد بھی ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جو اس قسم کی جد و جہد اور سرگرمیوں کو  جاری رکھنے کے لئے علماء کے درمیان ہماہنگی کر سکے۔
واضح رہے کہ ایران کے مذہبی شہر قم میں ” علماء اسلام کے نقطۂ نظر سے انتہا پسند اور تکفیری تحریکوں پر عالمی کانفرنس” عنوان کے تحت دو روزہ کانفرنس کا کل آغاز ہوا جو آج ممتاز مقالہ نگاروں کی قدر دانی اور مرجع تقلید آیۃ اللہ العظمیٰ جعفر سبحانی کی تقریر کے بعد اپنے اختتام کو پہونچے گی۔

برچسب ها: روانشانسی

مرتبط نوشته ها

موجودہ پروگرام

پشاور، جامعہ شہید عارف الحسینی میں عظمت شہدا و استقبال محرم کانفرنس کا انعقاد

6 مهر, 1395
موجودہ پروگرام

قيامت اور معارف و تعليمات اسلامي ميں اس کا مقام

27 شهریور, 1395
موجودہ پروگرام

عاشورا کا انقلاب اور امام حسین علیہ السلام کے مقاصد

28 آبان, 1394
موجودہ پروگرام

علوم آل محمد(ع) کی گھتیاں وا کرنے والے باقر آل محمد(ص)

30 شهریور, 1394
موجودہ پروگرام

امام محمد تقی علیہ السلام کا قاتل کون تھا؟

23 شهریور, 1394
موجودہ پروگرام

ہمیں حق شناس حق محور اور حق کے معیار پر کھرا اترنا چاہیے

10 شهریور, 1394
نوشته‌ی بعدی

خبرگزاری رسا: دور جدید کرسی‌های آزاداندیشی دینی آغاز خواهد شد

دیدگاهتان را بنویسید لغو پاسخ

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *

آخرین مطالب

تعامل دین و توسعه، امکان یا امتناع

تعامل دین و توسعه، امکان یا امتناع

26 آبان, 1404
نامه ای سرگشاده به دختران بی حجاب وطنم

نامه ای سرگشاده به دختران بی حجاب وطنم

26 مهر, 1404
نكته هايى درباره جهانى شدن

نكته هايى درباره جهانى شدن

12 مهر, 1404
دين و فرهنگ بر پايه متون باستانى ايرانى

دين و فرهنگ بر پايه متون باستانى ايرانى

10 مهر, 1404
بارگذاری بیشتر
دبيرخانه دين‌پژوهان كشور با هدف تعميق، توسعه و ترويج پژوهش‌هاي ديني، بهينه‌كردن اطلاع رسانى، پشتيبانى از مراكز دين‌پژوهى و پژوهشگران ديني، فعاليت می کند. اين دبيرخانه از نظر تشكيلات و سازماندهي در ابتدا تحت پوشش و حمايت وزارت فرهنگ و ارشاد اسلامي و سپس پژوهشگاه فرهنگ، هنر و ارتباطات قرار گرفت و در ادامه کار با پيشنهاد دبير شورای برنامه‌ريزی دين‌پژوهان و موافقت مسئولان وزارت فرهنگ و ارشاد اسلامي، به عنوان مؤسسه‌ای غيردولتی و غيرانتفاعی به ثبت رسيد.
 
دفتر مركزى در قم
نشاني: قم ، بلوار ۴۵ متری عماریاسر ، بین کوچه ۴ و ۶ ، مجمع جهانی شیعه شناسی ، دبيرخانه دين‌پژوهان
تلفن : ۳۷۷۱۳۷۷۳ ـ ۰۲۵
آدرس سایت:
www.dinpajoohan.com

پست الکترونيک:
info@dinpajoohan.com

 

نقل مطلب با ذکر منبع آزاد است.

کلیه حقوق مادی و معنوی این سایت متعلق به دبیرخانه دین پژوهان کشور می باشد.