اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کی اسلامی سپریم کونسل کے صدر حجۃ الاسلام و المسلمین سید عمار حکیم نے گزشتہ روز صوبہ میسان میں حاضر ہو کر کربلا کی جانب رواں دواں زائرین حسینی (ع) کو خود بنفس نفیس خدمات فراہم کیں۔
سید عمار حکیم نے صوبہ میسان سے کربلا کی طرف جانے والے راستے کا دورہ کیا اور اس راستے پر کربلا جانے والے زائرین کی خود بنفس نفیس خدمات انجام دیں۔
انہوں نے اس دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تاکید کی کہ ملت عراق ظالم اور دھشتگرد ٹولیوں پر کامیاب ہو کر رہے گی جیسا کہ امام حسین علیہ السلام ظالموں پر کامیاب ہوئے اور ملت عراق عدالت کی بنیاد پر اپنا وطن تعمیر کرے گی، یہ درس ہمیں امام حسین (ع) سے ملا ہے۔
انہوں نے زائرین کی خدمت کرنے کو اپنے لیے باعث فخر قرار دیا اور کہا: یہ میرے لیے باعث فخر ہے کہ میں کربلا کے زائرین کی خدمت کر رہا ہوں۔









































