اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی اعلی کونسل کے اراکین نے نجف اشرف کے مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ بشیر نجفی سے ملاقات کی۔
آیت اللہ بشیر نجفی نے اہل عالمی اسمبلی کی خدمات کو سراہتے ہوئے پیغمبر اکرم (ص) کی حدیث سے استناد کیا کہ جس میں آپ نے فرمایا: یا علی اگر آپ ایک شخص کی ہدایت کریں تو دنیا اور جو کچھ اس میں ہے اس سے زیادہ آپ کے لیے باارزش ہے۔
انہوں نے مزید کہا: بنیادی کام اسلام کی طرف دعوت دینا ہے تمام مدارس، حوزہ ہائے علمیہ اور دینی اداروں کو حقیقی اسلام کی طرف ہدایت کی راہ میں کام کرنا چاہیے۔
انہوں نے حوزہ ہائے علمیہ پر مصلحانہ تنقید کرتے ہوئے کہا: اس دور میں مقصد تک پہنچنے کے لیے ایک بڑی مشکل حوزوی دروس میں مواد کی کمزوری ہے۔
آیت اللہ بشیر نجفی نے مزید کہا: افسوس سے اس دور میں طالب علم فارغ التحصیل ہونے کے بعد بھی جدید مسائل کے جوابات دینے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔
انہوں نے تاکید کی کہ اہل تشیع کے مدارس میں مواد کی کمزوری کا خطرہ داعش کے قتل عام سے زیادہ ہے۔
آیت اللہ العظمیٰ بشیر نجفی نے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل حجۃ الاسلام و المسلمین اختری اور ان کی خدمات کا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی اعلی کونسل کے اراکین حالیہ دنوں عراق کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے نجف اشرف میں آیات عظام اور بزرگ شخصیتوں سے ملاقات کی۔










