اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نجف اشرف کے بزرگ عالم دین آیت اللہ سید محمد بحر العلوم جگر کے کینسر کی وجہ سے آج صبح دار فانی سے انتقال کر گئے۔
مرحوم چند روز قبل کما میں چلے گئے تھے جبکہ آج صبح دار ابدی کی طرف چل بسے۔
آیت اللہ بحر العلوم نجف اشرف میں پیدا ہوئے آپ صدام ملعون کی حکومت کے سخت مخالف تھے جس کی وجہ سے انہیں عراق چھوڑنا پڑا۔
بعثی رژیم کی سرنگونی کے بعد ۲۰۰۳ میں مرحوم دوبارہ عراق پلٹے اور علمی و ثقافتی کاموں میں مصروف ہو گئے۔
آیت اللہ سید محمد بحر العلوم نے تاریخ، سیاست اور فقہ و اصول کے موضوعات پر پچاس سے زیادہ کتابیں تحریر کی ہیں۔
ان عراقی عالم دین نے کئی دینی مراکز اور تحقیقاتی سنٹر قائم کئے جن میں ان کا سیاسی علوم پر مشتمل کالج معروف ہے۔
واضح رہے کہ علامہ بحر العلوم کئی سالوں سے بستر علالت پر تھے جس کی وجہ سے عراق جانے والے ایرانی عہدہ داران نے بھی ان کی عیادت کی۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے اپنے عراق سفر میں آیت اللہ بحرالعلوم کی عیادت کی تھی:




















