• خانه
  • مقالات
  • گفتگو
  • دیدگاه
  • بازتاب
  • اخبار
    • اخبار ادیان و مذاهب
    • اخبار دین پژوهی
    • اخبار علمی فرهنگی
    • اخبار موسسه
  • تماس باما
  • درباره ما
  • خانه
  • مقالات
  • گفتگو
  • دیدگاه
  • بازتاب
  • اخبار
    • اخبار ادیان و مذاهب
    • اخبار دین پژوهی
    • اخبار علمی فرهنگی
    • اخبار موسسه
  • تماس باما
  • درباره ما
Home موجودہ پروگرام

”و عترتي اہل بيتي ” صحيح ہے يا ”و سنتي”؟

22 مرداد, 1393
در موجودہ پروگرام
0

حديث ثقلين ايک بے حد مشہور حديث ہے جسے محدثين نے اپني کتابوں ميں ان دو طريقوں سے نقل کيا ہے :

الف:”کتاب اللّہ و عترت اہل بيت”

ب:”کتاب اللّہ و سنت”

اب ديکھنا يہ ہے کہ ان دو ميں سے کونسي حديث صحيح ہے ؟

جواب: پيغمبر اسلام (ص) سے جو حديث صحيح اور معتبر طريقے سے نقل ہوئي ہے اس ميں لفظ ”اہل بيتي ” آيا ہے . اور وہ روايت جس ميں ”اہل بيتي”کي جگہ ”سنتي” آيا ہے وہ سند کے اعتبار سے باطل اور ناقابل قبول ہے ہاں جس حديث ميں ”واہل بيتي” ہے اس کي سند مکمل طور پر صحيح ہے .

حديث ”واہل بيتي” کي سند

اس مضمون کي حديث کو دو بزرگ محدثوں نے نقل کيا ہے :

1- مسلم ،اپني صحيح ميں زيد بن ارقم سے نقل کرتے ہيں: ايک دن پيغمبر اکرم (ص) نے ايک ايسے تالاب کے کنارے ايک خطبہ ارشاد فرمايا جس کا نام ”خم” تھا يہ مکہ اور مدينہ کے درميان واقع تھا اس خطبے ميں آپ (ص) نے خداوندکريم کي حمد و ثنا کے بعد لوگوں کو نصيحت فرمائي اور يوں فرمايا:

”الاٰ ايّہا الناس ، فاِنما انا بشر يوشک ان يات رسول رب فاجيب وانا تارک فيکم الثقلين. اولھما کتاب اللّہ فيہ الھدي و النور ، فخذوا کتاب اللہ و استمسکوا بہ ، فحث علي کتاب اللّہ ورغب فيہ ثم قال: واھل بيت اُذکرکم اللّہ ف اھل بيت. اُذکرکم اللّہ ف اھل بيت . اُذکرکم اللّہ ف اھل بيت .”

اے لوگو! بے شک ميں ايک بشر ہوں اور قريب ہے کہ ميرے پروردگار کا بھيجا ہوا نمائندہ آئے اور ميں اس کي دعوت قبول کروں ميں تمہارے درميان دو وزني چيزيں چھوڑے جا رہا ہوں ايک کتاب خدا ہے جس ميں ہدايت اور نور ہے کتاب خدا کو لے لو اور اسے تھامے رکھو اور پھر پيغمبر اسلام (ص) نے کتاب خدا پر عمل کرنے کي تاکيد فرمائي اور اس کي جانب رغبت دلائي اس کے بعد يوں

فرمايا اور دوسرے ميرے اہل بيت ہيں . اپنے اہل بيت کے سلسلے ميں، ميں تمہيں خدا کي ياد دلاتا ہوں اور اس جملے کي تين مرتبہ تکرار فرمائي.

اس حديث کے متن کو دارمي نے بھي اپني کتاب سنن ميں نقل کيا ہے . پس کہنا چاہئے کہ حديث ثقلين کے مذکورہ فقرے کيلئے يہ دونوں ہي سنديں روز روشن کي طرح واضح ہيں اور ان ميں کوئي خدشہ نہيں ہے .

2- ترمذي نے اس حديث کے متن کو لفظ ”عترتي اھل بيتي” کے ساتھ نقل کيا ہے : متنِ حديث اس طرح ہے:

”اِنّ تارک فيکم ما اِن تمسکتم بہ لن تضلوا

بعد، احدھما اعظم من الاخر : کتاب اللّہ

حبل ممدود من السماء اِلي الارض و عترت

اءھل بيت ، لن يفترقا حتي يردا علَّ الحوض

فانظروا کيف تخلفون فيھما”

ميں تمہارے درميان دو چيزيں چھوڑے جارہا ہوں جب تک تم ان سے متمسک رہو گے ہرگز گمراہ نہ ہو گے ، ان دو چيزوں ميں سے ايک دوسري سے بڑي ہے ، کتاب خدا ايک ايسي رسي ہے جو آسمان سے زمين تک آويزاں ہے اور دوسرے ميرے اہل بيت ہيں . اور يہ دونوں ہرگز ايک دوسرے سے جدا نہ ہوں گے يہاں تک کہ حوض کوثر پر مجھ سے آمليں .لہذا يہ ديکھنا کہ تم ميرے بعد ان کے ساتھ کس طرح کا برتاۆ کرتے ہو.

صحيح کے مۆلف مسلم اور سنن کے مۆلف ترمذي نے لفظ ”اہل بيتي ” پر زور ديا ہے اور يہي مطلب ہمارے نظريہ کو ثابت کرنے کے لئے کافي ہے يہي نہيں بلکہ ان کي نقل کردہ

سنديں پوري طرح سے قابل اعتماد اور خصوصي طور پر معتبر ماني گئي ہيں.

سيد رضا حسيني نسب

مترجم: عمران مہدي

مجمع جہاني اہل بيت (ع)

شعبہ تحریر و پیشکش تبیان

برچسب ها: روانشانسی

مرتبط نوشته ها

موجودہ پروگرام

پشاور، جامعہ شہید عارف الحسینی میں عظمت شہدا و استقبال محرم کانفرنس کا انعقاد

6 مهر, 1395
موجودہ پروگرام

قيامت اور معارف و تعليمات اسلامي ميں اس کا مقام

27 شهریور, 1395
موجودہ پروگرام

عاشورا کا انقلاب اور امام حسین علیہ السلام کے مقاصد

28 آبان, 1394
موجودہ پروگرام

علوم آل محمد(ع) کی گھتیاں وا کرنے والے باقر آل محمد(ص)

30 شهریور, 1394
موجودہ پروگرام

امام محمد تقی علیہ السلام کا قاتل کون تھا؟

23 شهریور, 1394
موجودہ پروگرام

ہمیں حق شناس حق محور اور حق کے معیار پر کھرا اترنا چاہیے

10 شهریور, 1394
نوشته‌ی بعدی

صفات خدا

دیدگاهتان را بنویسید لغو پاسخ

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *

آخرین مطالب

تعامل دین و توسعه، امکان یا امتناع

تعامل دین و توسعه، امکان یا امتناع

26 آبان, 1404
نامه ای سرگشاده به دختران بی حجاب وطنم

نامه ای سرگشاده به دختران بی حجاب وطنم

26 مهر, 1404
نكته هايى درباره جهانى شدن

نكته هايى درباره جهانى شدن

12 مهر, 1404
دين و فرهنگ بر پايه متون باستانى ايرانى

دين و فرهنگ بر پايه متون باستانى ايرانى

10 مهر, 1404
بارگذاری بیشتر
دبيرخانه دين‌پژوهان كشور با هدف تعميق، توسعه و ترويج پژوهش‌هاي ديني، بهينه‌كردن اطلاع رسانى، پشتيبانى از مراكز دين‌پژوهى و پژوهشگران ديني، فعاليت می کند. اين دبيرخانه از نظر تشكيلات و سازماندهي در ابتدا تحت پوشش و حمايت وزارت فرهنگ و ارشاد اسلامي و سپس پژوهشگاه فرهنگ، هنر و ارتباطات قرار گرفت و در ادامه کار با پيشنهاد دبير شورای برنامه‌ريزی دين‌پژوهان و موافقت مسئولان وزارت فرهنگ و ارشاد اسلامي، به عنوان مؤسسه‌ای غيردولتی و غيرانتفاعی به ثبت رسيد.
 
دفتر مركزى در قم
نشاني: قم ، بلوار ۴۵ متری عماریاسر ، بین کوچه ۴ و ۶ ، مجمع جهانی شیعه شناسی ، دبيرخانه دين‌پژوهان
تلفن : ۳۷۷۱۳۷۷۳ ـ ۰۲۵
آدرس سایت:
www.dinpajoohan.com

پست الکترونيک:
info@dinpajoohan.com

 

نقل مطلب با ذکر منبع آزاد است.

کلیه حقوق مادی و معنوی این سایت متعلق به دبیرخانه دین پژوهان کشور می باشد.