• خانه
  • مقالات
  • گفتگو
  • دیدگاه
  • بازتاب
  • اخبار
    • اخبار ادیان و مذاهب
    • اخبار دین پژوهی
    • اخبار علمی فرهنگی
    • اخبار موسسه
  • تماس باما
  • درباره ما
  • خانه
  • مقالات
  • گفتگو
  • دیدگاه
  • بازتاب
  • اخبار
    • اخبار ادیان و مذاهب
    • اخبار دین پژوهی
    • اخبار علمی فرهنگی
    • اخبار موسسه
  • تماس باما
  • درباره ما
Home موجودہ پروگرام

جھنم

3 شهریور, 1393
در موجودہ پروگرام
0

جھنم ایسے کافروں اور منافقوں کا ٹھکانہ ھے جن کے دل میں نو رایمان ذرہ برابر بھی نھیں پایا جاتا۔ ۱اس میں گنجائش اور وسعت اتنی ھوگی کہ تمام گناھگاروں کے اس میں سما جانے کے بعد بھی جھنم مزید مطالبہ کرے گا ”ھل من مزید“ کی آواز آئے گی۔ ھر طرف آگ ھی آگ اور عذاب ھی عذاب

آگ کی لپٹیں اور شعلے ھر طرف سے حملہ آور ھوں گے اور چاروں طرف سے اھل جھنم کی خوف وھراس اور درد وتکلیف سے پیدا شدہ کان پھاڑ دینے والی چیخیں فضا میں پھیلی ھوئی ھوں گی۔ اھل جھنم کے چھرے مر جھائے ھوئے، خشک، سیاہ وتاریک اور بھیانک ھوں گے لیکن مامورین دوزخ پر اس کا کوئی اثر نھیں ھوگا اور ان کے دل میں ان کے لئے نرمی ومھربانی کا کوئی گوشہ نھیں پایا جائے گا۔

یہ لوگ زنجیروں میں جکڑے ھوئے ھوں گے اور آگ نے انھیں ھر طرف سے گھیر رکھا ھوگا۔ یہ لوگ جھنم کی آگ کا ایندھن ھوں گے جھنم میں جھنمیوں کی آہ و نالہ اور گریہ وزاری اور مامورین دوزخ کی چیخ و پکار کے علاوہ کوئی دوسری آواز کان میں نھیں پڑے گی۔

گناھگاروں کے سراور پیروں پرکھولتا ھوا پانی انڈیلا جائے گا جس سے ان کا گوشت تک پگھل جائے گا۔ اور جب بھی شدت تشنگی اورگرمی کی وجہ سے پانی طلب کریں گے تو انھیں کھولتا ھوا ، گندا اور غلیظ پانی دیا جائے گا جس کو وہ حلق سے اتارلیں گے۔

ان کی غذا تھوھڑ کا درخت ھوگاجو آگ سے پیدا ھوتاھے اور جس کا کھانا جسم کے اندر کی جلن اور سوزش کومزید شدید کردیتا ھے۔

ان کا لباس سیاہ اور چپک جانے والے مادے سے بنا ھوگا جوبذات خود ان کی تکلیف اور رنج میں اضافے کا سبب ھو گا۔

ان کے پاس بیٹھنے والے افرادشیطان اور گناھگار جنات ھوں گے جن سے یہ دور ھونے کی خواھش کریں گے۔

اھل دوزخ ایک دوسرے پر لعن وطعن کیا کریں گے۔

جیسے ھی یہ لوگ بارگاہ الٰھی میں غذرخواھی کے لئے زبان کھولنا چاھیں گے ویسے ھی ”دور ھو“ اور ”خاموش ھوجاؤ“ کی صدا سے انھیں خاموش کردیا جائے گا۔ پس یہ مامورین جھنم سے التماس کریں گے کہ تم ھی خدا سے ھمارے حق میںدعا کردو کہ ھمارا عذاب کسی قدر کم ھو جائے لیکن ان کو جواب دیا جائے گا کہ کیا خدا نے تمھاری طرف انبیاء کونازل نھیں کیا تھا؟ کیا اس نے تم پر اپنی حجت تمام نھیں کی تھی؟

یہ لوگ دوبارہ مرجانے کی درخواست کریں گے لیکن پھر جواب دیا جائے گا کہ تم ھمیشہ ھمیشہ دوزخ میں رھو گے۔ موت ھر طرف سے ان پرحملہ کرے گی لیکن وہ نھیں مریں گے۔ کیونکہ جیسے ھی ان کی پرانی کھال اور گوشت گل اور جل جائے گا ایک نئی کھال اور گوشت پیدا ھوجائے گا اوراس طرح ان کا عذاب جاری رھے گا۔

یہ لوگ اھل بھشت سے گزارش کریں گے کہ انھیں تھوڑا سا پانی اور خوراک دے دیں لیکن وہ کھیں گے کہ خداوندعالم نے جنت کی نعمتوں کو تمھارے لئے حرام کردیا ھے۔

اھل بھشت ان لوگوں سے سوال کریں گے تمھیں کس چیز نے اتنا بدبخت کردیا ھے کہ تم جھنم میں ڈال دئے گئے ھو؟ کھیں گے کہ ھم اھل نماز اور خدا کی عبادت کرنے والے نھیںتھے،حاجت مندوں کی مدد نھیں کرتے تھے او رگناھگاروں کا ساتھ دیا کرتے تھے نیز قیامت کا انکار بھی کرتے تھے۔

اھل دوزخ آپس میں ایک دوسرے سے جھگڑا فساد کیا کریں گے۔ گمراہ ھو جانے والے لوگ اپنے گمراہ کرنے والوں سے کھیں گے کہ تم ھی تھے جنھوں نے ھمیں گمراہ کیا تھا۔ وہ جواب دیں گے کہ تم نے اپنے ارادے اور اختیار سے ھماری پیروی کی تھی۔

کمزور لوگ، قدرتمندوں سے کھیں گے کہ تم ھی ھو جو ھمیں یھاں لے کر آئے ھو۔ وہ بھی جواب دیں گے کہ کیاھم نے تمھیں زبردستی راہ مستقیم سے منحرف کیا تھا؟

آخرکار شیطان سے کھیں گے کہ تو ھی ھماری گمراھی کا سبب بنا ھے۔ وہ جواب دے گا کہ خدا نے تم سے وعدہٴ حق کیا ، تم نے قبول نھیں کیا اور میں نے جھوٹا وعدہ کیا اور تم نے قبول کرلیا۔ لھٰذا میری جگہ اپنے آپ کو برا بھلا کھو۔ آج تم میں سے کوئی بھی ایک دوسرے کی فریاد رسی نھیں کر سکتا۔

اوراس طرح کفار اور مشرکین کے پاس اس کے علاوہ دوسرا کوئی چارہ نھیں ھوگا کہ ھمیشہ ھمیشہ کے لئے عذاب جھنم میں مبتلا رھیں۔

برچسب ها: روانشانسی

مرتبط نوشته ها

موجودہ پروگرام

پشاور، جامعہ شہید عارف الحسینی میں عظمت شہدا و استقبال محرم کانفرنس کا انعقاد

6 مهر, 1395
موجودہ پروگرام

قيامت اور معارف و تعليمات اسلامي ميں اس کا مقام

27 شهریور, 1395
موجودہ پروگرام

عاشورا کا انقلاب اور امام حسین علیہ السلام کے مقاصد

28 آبان, 1394
موجودہ پروگرام

علوم آل محمد(ع) کی گھتیاں وا کرنے والے باقر آل محمد(ص)

30 شهریور, 1394
موجودہ پروگرام

امام محمد تقی علیہ السلام کا قاتل کون تھا؟

23 شهریور, 1394
موجودہ پروگرام

ہمیں حق شناس حق محور اور حق کے معیار پر کھرا اترنا چاہیے

10 شهریور, 1394
نوشته‌ی بعدی

جنت

دیدگاهتان را بنویسید لغو پاسخ

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *

آخرین مطالب

تعامل دین و توسعه، امکان یا امتناع

تعامل دین و توسعه، امکان یا امتناع

26 آبان, 1404
نامه ای سرگشاده به دختران بی حجاب وطنم

نامه ای سرگشاده به دختران بی حجاب وطنم

26 مهر, 1404
نكته هايى درباره جهانى شدن

نكته هايى درباره جهانى شدن

12 مهر, 1404
دين و فرهنگ بر پايه متون باستانى ايرانى

دين و فرهنگ بر پايه متون باستانى ايرانى

10 مهر, 1404
بارگذاری بیشتر
دبيرخانه دين‌پژوهان كشور با هدف تعميق، توسعه و ترويج پژوهش‌هاي ديني، بهينه‌كردن اطلاع رسانى، پشتيبانى از مراكز دين‌پژوهى و پژوهشگران ديني، فعاليت می کند. اين دبيرخانه از نظر تشكيلات و سازماندهي در ابتدا تحت پوشش و حمايت وزارت فرهنگ و ارشاد اسلامي و سپس پژوهشگاه فرهنگ، هنر و ارتباطات قرار گرفت و در ادامه کار با پيشنهاد دبير شورای برنامه‌ريزی دين‌پژوهان و موافقت مسئولان وزارت فرهنگ و ارشاد اسلامي، به عنوان مؤسسه‌ای غيردولتی و غيرانتفاعی به ثبت رسيد.
 
دفتر مركزى در قم
نشاني: قم ، بلوار ۴۵ متری عماریاسر ، بین کوچه ۴ و ۶ ، مجمع جهانی شیعه شناسی ، دبيرخانه دين‌پژوهان
تلفن : ۳۷۷۱۳۷۷۳ ـ ۰۲۵
آدرس سایت:
www.dinpajoohan.com

پست الکترونيک:
info@dinpajoohan.com

 

نقل مطلب با ذکر منبع آزاد است.

کلیه حقوق مادی و معنوی این سایت متعلق به دبیرخانه دین پژوهان کشور می باشد.