اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے دینی اور ثقافتی امور کی انجام دہی کی نسبت رہبر معظم انقلاب کے دستورات کو عملی جامہ پہناتے ہوئے کربلا میں اربعین کے موقع پر ۱۶ مختلف عناوین پر مبنی بروشرز تقسیم کئے ہیں۔
پانچ زبانوں عربی، فارسی، ترکی، انگلش اور اردو میں ترجمہ شدہ یہ بروشرز زائرین کو درپیش ضروری موضوعات کو مد نظر رکھتے ہوئے آمادہ کئے گئے ہیں۔

یہ بروشرز مختلف موضوعات جیسے زیارت کے آداب، پیدل چلنے والے زائرین کی رہنمائی، قرآن کریم کی اہمیت، نماز اور اس کو ترک کرنے کی سزا، امت مسلمہ کو امام خمینی (رہ) اور امام خامنہ ای کا پیغام، امام حسین (ع) کے غم میں مراثی اور تکفیری تحریکوں کے خطرات وغیرہ پر مشتمل ہیں۔

لاکھوں کی تعداد میں یہ بروشرز جو فارسی زبان میں ایران میں چھپے ہیں اور دیگر زبانوں میں کوفہ میں چھپوائے گئے ہیں زائرین کے درمیان تقسیم کئے جا رہے ہیں۔
اسمبلی نے صرف بروشرز چھپوانے پر اکتفا نہیں کیا بلکہ ایرانی بارڈر پر اور نجف سے کربلا کے راستے میں کئی جگہوں پر ثقافتی اسٹیشن کا اہتمام بھی کیا ہے۔


ان اسٹیشنوں پر ثقافتی محصولات پیش کرنے کے علاوہ زائرین کے شرعی سوالات کے جوابات بھی دئے جاتے ہیں۔
























……………











