|
خلاصہ : |
|
|
جب ہم اورآپ نظام کائنات میــں غور کرتے ہیں تو ہمیں پتہ چلتا ہے کہ یہ نظام نفی و اثبات (اور -) کے فارمولے پر مشتمل ہے یعنی ہر شی کو اس کی ضد کے ہمراہ خلق کیاگیا ہے جیسے شب و روز ،نور و ظلمت،سرد و گرم․․․․ وغیرہ۔انھیں متضاد اشیاء میں خداوند متعال نے اپنے بندوں کو اظہار محبت و نفرت یا تولا اور تبرا جیسی دو عظیم نعمتوں سے نواز اہے
|
|
|
متن: |
|
|
جس طرح تولا یعنی اچھے لوگوں سے محبت کرنا عبادت ہے اسی طرح تبرا یعنی برے لوگوں سے نفرت کرنا بھی عبادت ہے اور یہ ایک فطری امر ہے بالکل اسی طرح جیسے قوت شامہ خوشبو سے محظوظ ہوتی ہے اوربدبو سے کراہت محسوس کرتی ہے،آنکھ حسین مناظر کے ذریعہ احساس نشاط کرتی ہے اور کریہ المنظر اشیاء کو دیکھنا پسند نہیں کرتی،زبان خوش ذائقہ چیزوں سے لذت محسوس کرتی ہے اور بد ذائقہ چیزیں اسے ناگوار لگتی ہیں کان سریلی آوازوں سے لطف اندوز ہوتا ہے اور بھدی آوازیں اس پر گراں گزرتی ہیں۔ تولا اور تبرا سنت الٰہیہ: قرآن مجید میں اگر مادۂ ـحب و ودّ اور لعن و برأ کو ملاحظہ کیا جائے تو ہم اس حقیقت تک باآسانی پہونچ سکتے ہیں کہ خداوند متعال کی یہ سنت رہی ہے کہ اس نے نیک لوگوں سے اظہار محبت کیا ہے اور ان سے محبت و مودت کا حکم دیا ہے ،برے لوگوں سے اظہار نفرت کیا ہے اور ان سے بیزاری کا حکم دیا ہے اور سنت الٰہیہ پر عمل کرتے ہوئے ہر نبی اور وصی نبی نے بھی نیک کردار لوگوں سے اظہار الفت اور بد کردار لوگوں سے اظہار برأت کیا ہے۔ |
|
آدرس سایت:
www.dinpajoohan.com
پست الکترونيک:
info@dinpajoohan.com











